Feb ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے وزیر خارجہ، عادل الجبیر
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ، عادل الجبیر

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنے ملک کے باشندوں کو لبنان کا سفر کرنے سے روک دیا ہے-

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی جانب سے آل سعود کی پالیسیوں کی مخالفت کے سبب، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اپنے باشندوں کو لبنان کا سفر کرنے کے بارے میں خبردار کیا ہے- متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی سعودی عرب کی اندھی حمایت کرتے ہوئے، اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر کرنے سے منع کردیا ہے -

ریاض نے حال ہی میں، بیروت کی جانب سے تہران کی حمایت کے موقف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، لبنانی فوج کو دی جانے والی اپنی تین ارب ڈالر کی امداد بند کردی ہے- آل سعود نے یہ فیصلہ اس کے بعد کیا، جب بیروت نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس اور سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس میں، آل سعود کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت کردی-

ٹیگس