Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • میستورا کے ساتھ مذاکرات مفید تھے: بشار الجعفری

شامی حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی مسیتورا کے ساتھ مذاکرات کو مفید قرار دیا ہے

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق بشار الجعفری نے جمعے کو جنیوا میں کہا کہ مذاکرات میں بیرونی مداخلت کے بغیر ، بحران شام کے سیاسی حل پر گفتگو انجام پائی- جنیوا میں شام کی حکومت کے مذاکراتی وفد کے سربراہ اور شام کے نمائندے بشار الجعفری نے کہا کہ ان مذاکرات میں، بیرونی مداخلت کے بغیر صرف شامی گروہوں کے درمیان بات چیت انجام پانے کے لئے پیش کی گئی دستاویز کی بنیاد پر ہی شام کے بحران کے سیاسی حل پر توجہ مرکوز کی گئی -

ٹیگس