فلسطین: قلقیلیہ میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر صیہونی فوجیوں کا حملہ
صیہونی فوجیوں نے اپنی جارحیتوں کا سلسلہ رکھتے ہوئے قلقیلیہ کے مشرق میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے پر حملہ کر دیا۔
فلسطینی خبررساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نےغرب اردن میں غیرقانونی صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف پرامن مظاہرہ کیا جس پر صیہونی فوجیوں نے حملہ کر دیا-
مظاہرے میں شریک فلسطینیوں نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قلقیلیہ کے قریب واقع کفرقدوم قصبے کی اصلی سڑک کو جو گذشتہ تیرہ برسوں سے بند کی گئی ہے، فلسطینیوں کی آمد و رفت کے لئے کھول دے-
قلقیلیہ کے قریب واقع اس قصبے کے ایک فلسطینی رہنما مراد شتوی نے بتایا کہ جس وقت فلسطینی شہری پرامن مظاہرہ کر رہے تھے اسی وقت صیہونی فوجیوں نے ان پر حملہ کر دیا-
صیہونی فوجیوں نے اس حملے میں فلسطینیوں کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور صوتی بم پھینکے-
ادھر البریج کیمپ کے فلسطینیوں نے بھی صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
اس مظاہرے میں شریک فلسطینیوں پر بھی صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا -