Apr ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • سعودی اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کا حملہ

یمنی فوج نے جنوبی صوبہ تعز میں سعودی اتحادیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے بہت سے سعودی اتحادی فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمنی فوج نے عوامی رضاکارفورس کی مدد سے جنوبی صوبے تعز کے علاقے وازعیہ کے اطراف کی کئی پہاڑیوں اور متعدد دیہی علاقوں کو آزاد کرالیاہے-

یمنی فوج نے اس علاقے میں ان سبھی سرکاری عمارتوں کو بھی سعودی اتحادیوں کے قبضے سے آزاد کرالیا جن پر انہوں نے قبضہ کر لیا تھا -

ادھر صوبہ مارب میں بھی یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے بڑی تعداد میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کےفوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے -

گذشتہ برس چھبیس مارچ کو سعودی عرب نےیمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا تھا جو ابھی تک جاری ہیں لیکن اس عرصے میں سعودی حکومت اپنا ایک بھی مقصد حاصل نہیں کرسکی ہے -

ٹیگس