• یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی جارحیت جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں پر جمعرات کو بھی وحشیانہ بمباری کی۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صنعا کے مختلف علاقوں پر بمباری کر کے دسیوں رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ الجوف پر بھی شدید حملے کئے، اس حملے میں بھی بہت سے رہائشی مکانات تباہ ہو گئے۔

ادھر صوبہ مآرب کے علاقے صرواح اور تعز کے علاقے الاحیوق سے بھی اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری میں عام شہریوں کے بہت سے مکانات تباہ ہو گئے۔

صوبہ حجہ کے شہر حرض سے بھی اطلاعات ہیں کہ وہاں وحشیانہ سعودی جارحیتوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا اور سعودی طیاروں نے بیس سے زائد بار حرض شہر کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا۔

اس حملے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے کم سے کم بارہ فوجی ہلاک ہو گئے۔

Apr ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۸ UTC
کمنٹس