Apr ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی عرب کی جارحیت جاری

سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے تعز کے الوازعیہ علاقے پر بمباری کر کے سترہ عام شہریوں کو شہید اور زخمی کر دیا۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی سرکردگی میں بننے والے اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ تعز کے شہر الوازعیہ پر بمباری کی۔

وحشیانہ بمباری کے دوران ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں کم سے کم چھے عام شہری شہید اور گیارہ دیگر زخمی ہو گئے۔

یمن کے ایک اور جنوبی صوبے البیضا کے بھی مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شدید بمباری کی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیتوں کے جواب میں سعودی عرب کے سرحدی شہروں میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے۔

جبکہ صوبہ مآرب کے علاقے صرواح میں سعودی عرب کے فوجیوں اور ان کے اتحادیوں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔

ٹیگس