Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
    بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف بحرین کی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی دس تنظیموں نے، بحرین میں مذہبی آزادیوں کے قومی دن کی مناسبت سے ایک بیان میں آل خلیفہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک میں، جہاں شیعہ آبادی اکثریت میں ہے، شیعوں کے خلاف اپنے ظلم و ستم کا خاتمہ کرے اور بحیثیت شہری سب کو برابر کے حقوق دیے جائیں- انسانی حقوق کی ان تنظیموں نے اسی طرح بحرینی حکام سے مطالبہ کیا کہ اپنی فرقہ وارانہ پالیسیوں کو ختم کرے اور اس ملک میں مذہبی آزادیوں پر توجہ دے-

انسانی حقوق کی تنظیموں نے شیعوں کی مسجدیں شہید کرنے والے عناصر سے مواخذہ نہ کرنے اور ان پر مقدمہ نہ چلائے جانے پر آل خلیفہ حکومت پر کڑی تنقید کی- ساتھ ہی مذہبی آزادیوں، ثقافتی حقوق اور انسانی حقوق کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے حکام نے بحرین کے بارے میں ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ دوہزار گیارہ سے اب تک شیعوں کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات پر مسلسل عمل ہوتا آرہا ہے اور آزادی بیان نیز مذہبی آزادیوں کے شعبے میں بحرینی شیعوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں-

واضح رہے کہ بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت ہمیشہ عوام کے پرامن مظاہروں کو کچل دیتی ہے-

ٹیگس