May ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • حلب میں شامی فوج نے جنوبی مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ستّاون دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
    حلب میں شامی فوج نے جنوبی مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ستّاون دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف شامی فوج کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کے مطابق شامی فوج نے دیرالزور کے علاقے العمال میں داعش دہشت گرد گروہ کے حملے کو ناکام بنا دیا، اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ حلب میں بھی شامی فوج نے جنوبی مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ستّاون دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دوسری جانب ریف دمشق میں دہشت گرد گروہوں کے درمیان آپس میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع مشرقی غوطہ میں دہشت گرد گروہ جیش الاسلام اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تین سو سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے اور اس ملک کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے سے شروع ہوا ہے۔

ٹیگس