May ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • حفظ، قرائت اور قرآنی علوم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلے

تہران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں دنیا کے ایک سو تیس قاریان، حافظین اور محققین شرکت کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ اوقاف میں ولی فقیہ کے نمائندے جناب علی محمدی نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے پچھتر ملکوں کے قاریان، حافظین اور محققین شرکت کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اس سال قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلےحضرت امام خمینی(رح) عید گاہ میں منعقد ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تہران میں قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں میں، افریقا، ایشیا، یورپ ، امریکا اور پیسیفک کے ملکوں کے حفظ ، قرائت اور قرآنی علوم کے ایک سو تیس ماہرین شرکت کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والوں کی رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات بھی پروگرام میں شامل ہے۔

تہران میں قرآن کریم کے تینتیسیوں بین الاقوامی مقابلے بدھ گیارہ مئی کو شروع ہوں گے اور سترہ مئی تک جاری رہیں گے۔

ٹیگس