May ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۲ Asia/Tehran
  • پیرس اجلاس میں امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے ہیں۔
    پیرس اجلاس میں امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے ہیں۔

بحران شام کے حل کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے پیرس کا بین الاقوامی اجلاس شروع ہو گیا۔

مختلف ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپ، امریکہ اور عرب ملکوں کی شرکت سے منعقدہ اس اجلاس میں شام کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت شام اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے مسئلے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پیرس اجلاس میں امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے ہیں۔ اس اجلاس میں یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی بھی شریک ہوئی ہیں۔

پیرس اجلاس کا مقصد حملے بند کئے جانے، انسان دوستانہ امداد کی فراہمی اور بحران شام کے حل کے لئے سیاسی مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرانا، اعلان کیا گیا ہے۔ پیرس اجلاس میں شام میں فائر بندی کو مستحکم بنانے اور اس کا دائرہ شام کے مختلف علاقوں تک پھیلائے جانے کے طریقوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس