May ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
  • شام ، دہشت گردی، سعودی عرب، ترکی اور قطر سے جنگ کر رہا ہے، نائب وزیر خارجہ

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کاملک ، بیک وقت دہشت گردی، سعودی عرب، ترکی اور قطر سے جنگ کر رہا ہے۔

دمشق میں ہسپانوی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد کا کہنا تھا کہ شام کی فوج دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، ترکی اور قطر سے بھی جنگ میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی فوج کا مقصد دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کرنا ہے۔ فیصل مقداد نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رہے گی تاہم ان کی حکومت ملک کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیے جانے پر بھی یقین رکھتی ہے۔

ہسپانوی وفد کے سربراہ فروتس گواس نے اس موقع پر کہا کہ ، شام کو اس وقت شدید قسم کے فوجی اقتصادی اور ابلاغیاتی حملوں کا سامان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا جنگ مقصد خطے پرامریکہ کے سیاسی جغرافیائی تسلط میں اضافہ اور قدرتی ذخائر پر قبضہ کرنا ہے۔

گواس نے مزید کہا کہ اسپین کی کمیونسٹ پارٹی شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کیے جانے پر زور اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کرتی ہے۔

ٹیگس