May ۱۴, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق: بغداد کے قریب دھماکوں میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی

بغداد کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

جمہوری اسلامی خبر رساں ایجنسی ارنا نے خبر دی ہے کہ بغداد کے مضافاتی علاقے مدائن کے بازار میں ایک بم دھماکے میں دو عراقی شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے- بغداد کے شمال مغربی علاقے الاسکان میں بھی ایک کار بم دھماکے میں دو عام شہری جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوگئے-

واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کو بغداد کے مختلف علاقوں منجملہ صدر سٹی اور کاظمین میں متعدد خوفناک کار بم دھماکوں میں کم سے کم ایک سو عام شہری جاں بحق اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس سے شکست کھانے کے بعد دہشت گردوں نے شہروں کے اندر عام شہریوں کےخلاف اپنی دہشت کردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شہری علاقوں میں اس قسم کے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری داعش گروہ قبول کرتا ہے۔

ٹیگس