May ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • مظلوم فلسطینی عوام کے لئے حزب اللہ کی حمایت جاری رہے گی: سید حسن نصراللہ کا اعلان

حزب اللہ کےسربراہ نے الاقصی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں مظلوم فلسطینی عوام کے لئے حزب اللہ کی حمایت جاری رکھنےکا اعلان کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تہران میں جاری الاقصی بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں جسے حزب اللہ کے بیرونی امور کےشعبے کے سربراہ شیخ علی دعموش نے پڑھ کر سنایا، کہا ہے کہ فلسطین کی کسی بھی طرح کی حمایت فلسطینیوں کے لئے حوصلے اور قوت قلب کا باعث ہو گی-

انہوں نے کہا کہ جوکچھ مسجد الاقصی میں ہو رہا ہے اس نے پوری امت کے کاندھوں پر ایک نئی ذمہ داری ڈال دی ہے-

سیدحسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل صیہونزم کے پروجیکٹ کا نتیجہ نہیں بلکہ بڑی طاقتوں کے ناپاک عزائم کا نتیجہ ہے- سید حسن نصراللہ اپنے پیغام میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ فلسطین کی مشکل صرف اسرائیل کے خلاف صف آرائی نہیں ہے، کہا ہے کہ اسرائیل سامراجی طاقتوں اور دنیا کی قدیم اور جدید غاصب قوتوں کا سب سے بڑا آلہ کار ہے جو درحقیقت علاقے میں مغربی دنیا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے-

حزب اللہ کے سربراہ نے اس حساس موقع پرالاقصی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرنے پر جس کا سلوگن اقصی سے یکجہتی ہے اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا-

ٹیگس