May ۱۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
  • ایران اتحاد امت کا گہوارہ ہے: کویت کے قاری قرآن

تہران کے تینتیسویں قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے قاریان قرآن نے ایران کو اتحاد امت اسلامیہ کا گہوارہ قرار دیا ہے-

کویت کے قاری اسماعیل اشکنانی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں کہا ہے کہ دشمنان اسلام مسلمانوں میں اختلاف و تفرقہ ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایران امت اسلامیہ کے اتحاد کی تقویت کے لئے کوشاں ہے۔

کویت کے قاری اسماعیل اشکنانی تہران کے تینتیسویں قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنانے کا بہترین راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحادو یکجہتی کا فروغ ہے-

قابل ذکر ہےکہ "ایک کتاب ،ایک امت " اس سال تہران کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا سلوگن تھا۔

شام کے قاری قرآن فواد محمد الخوجہ نے ہمارے نمائندے سے گفتگو میں اسلامی اتحاد و یکجہتی کی تقویت میں قرآنی مقابلوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا ۔ انھوں تہران کے تینتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے سلوگن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلوگن اسلام دشمن حکومتوں کی کوششوں کا جواب ہے۔

شام کے قاری قرآن محمد الخوجہ نے کہا کہ شام کے عوام قرآنی تعلیمات کی پیروی اور اتحاد و یکجہتی کے ذریعے داعش اور دیگر تکفیری گروہوں سمیت اپنے تمام دشمنوں کو شکست دے سکتے ہیں ۔

ٹیگس