May ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
  • یمن کے امن مذاکرات کا نیا دور شروع

کویت میں یمن کے امن مذاکرات پیر سے دوبارہ شروع ہو گئے

کویت سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کے امن مذاکرات پانچ دن کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ شروع ہوگئے۔ پیر کو امن مذاکرات کے پہلے دور کے بعد یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مشکلات کے باوجود امن مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے یمن کے امن مذاکرات میں ایران کی مداخلت کے بارے میں کئے جانے والے دعؤوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی، یمن کے امن مذاکرات کی حمایت کر رہے ہیں ۔

اسماعیل ولد شیخ احمد نے کہا کہ یمن کی جنگ میں اب تک سات ہزار سے زائد بے گناہ افراد جاں بحق ، پینتیس ہزار زخمی اور تیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کویت امن مذاکرات اس جنگ کو ختم کرانے کا تاریخی موقع ہیں۔

ٹیگس