May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کی حمایت میں مغرب کا دوہرا معیار

اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے دہشت گردوں کی حمایت سے متعلق بعض مغربی ملکوں کے دوہرے معیار کی مذمت کی ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ مغربی ممالک ہمیشہ سے انسانی حقوق کے دعویدار رہے ہیں لیکن ان کے اقدامات، ان کے دعووں کے برخلاف ہیں- جعفری نے کہا کہ بعض ملکوں کا یہ دعوی ہے کہ وہ شام میں انسانی حقوق کی حمایت کر رہے ہیں لیکن حقیقت سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ان کا رویہ عمل میں ان کے قول کے برخلاف ہے اور ان گروہوں کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کی حمایت جاری رکھنا، طشت از بام ہوچکا ہے-

اقوام متحدہ میں شامی مندوب نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گرد گروہوں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے لئے سیاسی مفادات حاصل کرنے کے درپے ہیں اور ان کے قول و فعل میں یکسانیت نہیں پائی جاتی-جعفری نے ریف دمشق کے شہر داریا کے لئے انسانی امداد پہنچائے جانے میں شام کی حکومت کی ممانعت پر مبنی رپورٹوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دمشق حکومت نے انیس بار اقوام متحدہ کو اجازت دی ہے کہ وہ داریا شہر میں انسانی امداد کی کھیپ پہنچائے تاہم اب تک امداد رسانی کا یہ کام صرف تین بار انجام پایا ہے-

ٹیگس