May ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • بنگلادیش، بلدیاتی انتخابات کے دوران تصادم میں 10 ہلاک

بنگلہ دیش میں بلدیاتی انتخابات کے نئے مرحلے کے دوران دو جماعتوں کے حامیوں میں ہونے والی جھڑپوں میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی پولیس کا کہنا ہے کہ تین افراد جمال پور میں جبکہ سات افراد ملک کے دیگر علاقوں میں مارے گئے۔ پولیس کے مطابق جمال پور کے علاقے میں عوامی لیگ کے نامزد امیدوار اور ان کے مخالف امیدوار کے سیکڑوں مسلح حامیوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس میں تین افراد ہلاک اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوگئے ۔

ایک اور اطلاع کے مطابق کمیلا کے علاقے میں حزب اختلاف کی جماعت بی این پی کے نامزد امیدوار کو چاقو کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ رواں سال مارچ سے شروع ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مختلف مرحلوں میں کم سے کم نوے افراد مارے جا چکے ہیں۔

اپوزیشن کی جماعتیں حکمراں جماعت اے این پی پر بلدیاتی انتخابات میں زبردست دھاندلی کے الزام عائد کر رہی ہیں تاہم وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ان الزامات کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگس