Jun ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  •  سعودی عرب کے شاہ سلمان کی حالت ابتر

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی حالت ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

بعض خبری ذرا‏‏ئع نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جسمانی حالت کے مزید خراب ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی اخبار المنار نے اس سلسلے میں ملنے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہےکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان نے تمام متعلقہ اداروں اور شاہی دفتر کو ایک فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت شاہی خاندان کے تمام افراد سمیت تمام شخصیات کی، اکیاسی سالہ شاہ سلمان کے ساتھ ملاقات پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے، کہ جنہیں آل سعود کی انتہائی با اثرشخصیت سمجھا جاتا ہے، اپنے قریبی افراد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی ہے جوشاہ سلمان کے معالجوں کے ساتھ علاج معالجے کے کاموں کی نگرانی کرے گی۔

بتایا جاتا ہے کہ شاہ سلمان کی دماغی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے، اسی بنا پران کے بیٹے محمد بن سلمان نے ان کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے سن رسیدہ فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کافی عرصے سے ہکلاہٹ سے دوچارہیں۔

ریاض میں واقع عرب ملکوں خصوصا امریکی سفارتخانے کے اہلکار شاہ سلمان کی جسمانی حالت کے بارے میں پل پل کی خبر لے رہے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز، کہ جو اکتیس دسمبر انیس سو پینتیس کو پیدا ہوئے، سعودی عرب کے ساتویں فرمانروا ہیں۔

 

ٹیگس