Jun ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • شہید آیت اللہ باقر نمر کا جنازہ ان کے اہل خانہ کو ابھی تک نہ مل سکا

آل سعود حکومت، ممتاز عالم دین شہید آیت اللہ شیخ باقر نمر کا جنازہ ان کے اہل خانہ کےحوالے کرنے کے لئے ابھی تک تیار نہیں ہوئی ہے-

آل سعود حکومت نے اپنے ایک ظالمانہ فیصلے کے تحت رواں سال جنوری کے اوائل میں سعودی عرب کے ممتازعالم دین شیخ آیت اللہ باقر نمرکو انتہائی بےدردی کے ساتھ شہید کر دیا تھا اور ان کے رشتے داروں کے بار بار کے مطالبے کے باوجود وہ ان کا جنازہ ان کے گھر والوں کےحوالے کرنے کو تیار نہیں ہے -

آل سعود حکومت نے آیت اللہ شیخ باقر نمر کو بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے تحت کئی سال تک جیل میں رکھنے اور انہیں طرح طرح کی ایذائیں دینے کے بعد رواں سال جنوری کے اوائل میں سفاکانہ طریقے سے شہید کر دیا تھا-

سعودی عرب میں عوامی تحریکوں کی کمیٹی نے آیت اللہ شیخ باقر نمر اور دس دیگر شیعہ نوجوانوں کی تصویریں شائع کرکے، جنھیں سعودی حکومت نے پھانسی دے کر شہید کر دیا ہے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سعوددی حکومت ان شہدا کے جنازے ان کے اہل خانہ کو سپرد کرنے سے انکار کر رہی ہے -

مذکورہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب تک ان شہدا کے جنازے ان کے اہل خانہ کےسپرد نہیں کر دئےجاتے وہ اپنا یہ مطالبہ جاری رکھے گی -

سعودی عرب کے ممتازعالم دین آیت اللہ شیخ باقرنمر سعودی شہریوں خاص طور پر ملک کے مشرقی علاقوں میں عوام کو یکساں مساوی حقوق دیئے جانے اور حکومت کے تفریق آمیز رویّوں اور اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ کرتے تھے -

 

 

ٹیگس