Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • شام میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کی ترکی کی کوشش

ترکی ، حلب سیکٹر پر دہشت گردوں کی مدد کرکے جںگ بندی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے-

ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ترکی شام میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ حلب سیکٹر پر مسلح دہشت گردوں کے حملے بڑھ گئے ہیں ۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ حلب سیکٹر پر دہشت گردوں کو ترکی کی فوجی مدد اور حمایت حاصل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے اس اقدام کا مقصد جنگ بندی کو ناکام بنانا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا ہے کہ جبہت النصرہ نے احرار الشام اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مل کے حلب کے جنوب اور شمال میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر نئے حملے کئے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ حلب سیکٹر پر ترکی کے فوجی مشیروں کی کمان میں تقریبا دو ہزار مسلح دہشت گرد شامی افواج کے خلاف جنگ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بتایا ہے کہ ترکی کی سرحد سے حلب کے شمالی مضافات کی جانب سخت حفاظت میں ٹرکوں کے کارروانوں کو بڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔

ٹیگس