Jun ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • افغان صوبے لوگر پر امریکی ڈرون حملہ، گیارہ ہلاک

افغانستان کے صوبے لوگر میں امریکہ کے ڈرون حملے میں کم سے کم گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔

لوگر کی صوبائی کونسل کے ایک رکن عبدالولی وکیل نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے یہ حملہ، جمعے اور جمعرات کی درمیانی شب ازرہ شہر میں کیا۔ عبدالولی کا کہنا تھا کہ اس حملے میں گیارہ افراد مارے گئے جن میں سے آٹھ کے بارے میں شبہ ہے کہ ان کا تعلق طالبان سے ہوسکتا ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان سلیم صالح نے بھی ازرہ شہر پر امریکی ڈرون حملے کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکہ کا دعوی ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان کو نشانہ بنا رہا ہے لیکن اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی حملوں میں زیادہ ترعام شہری ہی مارے جا رہے ہیں۔ امریکہ کے اوپن سوسائٹی ریسرچ سینٹر نے بھی اپنی رپورٹ میں امریکی فضائی حملوں کو افغان شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے کی اصل وجہ قرار دیا ہے۔

ٹیگس