Jun ۱۷, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  •  سعودی اتحاد سے متحدہ عرب امارات کی علیحدگی، انصاراللہ کا خیرمقدم

یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی نے یمن کے خلاف جنگ میں سعودی اتحاد سے متحدہ عرب امارات کے الگ ہو جانے کا خیرمقدم کیا ہے

یمنی عوام کے انقلاب کی اعلی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کی جنگ سے متحدہ عرب امارات کے نکل جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی اتحاد میں شامل دیگر ملکوں سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی یمن پر اپنی جارحیت کا سلسلہ بند کر دیں کیونکہ اس جارحیت سے نقصان کے سوا اور کچھ بھی حاصل ہونے والا نہیں ہے-

یمنی انقلاب کی اعلی کمیٹی کے سربراہ نے اقوام متحدہ سے بھی کہا ہے کہ وہ سعودی عرب یا دیگر ملکوں کی پالیسیوں پرعمل درآمد کرنے کا کردار ادا نہ کرے بلکہ یمن کے مظلوم عوام کی حمایت کرے

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امورخارجہ انورقرقاش نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ یمن میں متحدہ عرب امارات کا فوجی مشن ختم ہو گیا ہے

ٹیگس