Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • اتوار کے دن رام اللہ کے قریب صیہونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسند کارروائی انجام دینے والا ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
    اتوار کے دن رام اللہ کے قریب صیہونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسند کارروائی انجام دینے والا ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

فلسطین کی وزارت صحت نے صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں بائیس سالہ فلسطینی نوجوان کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے اتوار کے دن ایک بیان میں کہا ہے کہ بائیس سالہ فلسطینی نوجوان عارف جرادات چار مئی کو مغربی کنارے میں واقع سعیر نامی دیہات میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخمی ہوگیا تھا۔ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔

العہد ویب سائٹ نے بھی خبر دی ہے کہ اتوار کے دن بھی رام اللہ کے قریب صیہونی فوجیوں کے خلاف شہادت پسند کارروائی انجام دینے والا ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا ہے۔

 

ٹیگس