Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • بعض برطانوی شہری شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بعد اس ملک سے فرار ہو کر لیبیا گئے ہیں۔
    بعض برطانوی شہری شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بعد اس ملک سے فرار ہو کر لیبیا گئے ہیں۔

برطانیہ کے کم از کم بیس شہری لیبیا میں دہشت گرد گروہوں کے رکن ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اخبار سنڈے ٹائمز نے برطانوی خفیہ حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ برطانیہ کے کم از کم بیس شہری لیبیا میں داعش سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں میں شامل ہو کر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض برطانوی شہری براہ راست لیبیا گئے ہیں جبکہ بعض برطانوی شہری شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملوں کے بعد اس ملک سے فرار ہو کر لیبیا گئے ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کا لیبیا میں اصل گڑھ سرت شہر میں ہے اور اس گروہ کا لیبیا میں دہشت گردی سکھانے کا بہت بڑا نیٹ ورک قائم ہے۔

نیٹو نے سنہ دو ہزار گیارہ میں لیبیا کے معزول ڈکٹیٹر کرنل قذافی کی حکومت گرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تب سے لے آج تک یہ ملک مختلف گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے خلفشار کا شکار ہے۔

 

ٹیگس