Jun ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • جنسی تشدد داعش کا ایک حربہ

تکفیری دہشت گرد گروہ داعش جنسی تشدد سے ایک حربے کے طور پر کام لیتا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق انسداد جنسی تشدد کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ، زینب حوا بنگورا نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش عراق میں جنسی تشدد سے ایک حربے کے طور پر کام لیتا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ انسداد جنسی تشدد کے پہلے بین الاقوامی دن ، یہ حقیقت ہمارے سامنے آئی ہے کہ عراق میں داعش گروہ جنسی تشدد سے جنگ میں ایک حربے اور دہشتگردانہ اسٹریٹیجی کے طور پر بھی کام لیتا ہے۔

انسداد جنسی تشدد کے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے ، عراق کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی یان کوبش اور انسداد جنسی تشدد کے امور میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ زینب حوا بنگورا نے داعش کے ذریعے جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کیا۔

 

ٹیگس