Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے اور احتجاج جاری

بحرین میں بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے ہزاروں لوگوں کا اجتماع بدستور جاری ہے ۔

ہمارے نمائںدے کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے باہر لوگوں کا اجتماع جمعے کو بھی جاری رہا ۔

جمعے کو لوگوں نے دعائے ندبہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے اجتماعی طور پر پڑھی ۔

قابل ذکر ہے کہ پانچ دن قبل بحرین میں ظالم شاہی حکومت کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کئے جانے کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں بحرینی عوام آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے جمع ہوگئے تھے اور پانچ دن سے یہ دھرنا تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھنے والوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسی کے ساتھ پورے بحرین میں عوام کے احتجاجی مظاہروں میں بھی شدت آگئی ہے۔ بعض شہروں میں آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے مظاہرین کو کچلنے کے لئے طاقت کا سہارا لیا اور مظاہرین پر شیلنگ اور فائرنگ بھی کی ہے ۔

 

ٹیگس