Jun ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکا کا ڈرون حملہ،سات ہلاک

امریکا کے ڈرون طیاروں نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں حملہ کرکے کم سے کم سات افراد کو ہلاک کردیا-

پریس ٹی وی کے مطابق ننگرہار میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں سات افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں- امریکی حکام کا دعوی ہے کہ مارے جانے والے افراد طالبان کے عناصرتھے-

امریکا نے پاکستان اور افغانستان میں بارہا ڈرون حملے کئےہیں - امریکا کا کہناہے کہ وہ ان حملوں میں طالبان جنگجوؤں، دہشت گرد گروہوں نیز شدت پسند گروہوں کے افراد کو نشانہ بناتاہے لیکن حملوں کا نشانہ بننے والے علاقوں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں زیادہ ترعام شہری ہی مارے جاتےہیں -

افغانستان میں امریکی طیاروں کے حملوں میں کئی بارعوامی اجتماعات اور حتی شادی کی تقریبات کو بھی نشانہ بنایا گیاہے -

افغانستان اور پاکستان کے عوام نے ہمیشہ ان حملوں پر احتجاج کیا ہے -

 

ٹیگس