Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

افغانستان میں صحافیوں کی انجمن نے ملک میں صحافیوں کےخلاف تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہارکیا ہے

افغانستان میں صحافیوں کی انجمن نے کہا ہے کہ اس ملک میں نامہ نگاروں اور صحافیوں پرعرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے چنانچہ صرف جون کے مہینے میں صحافیوں کے قتل، ان پر قاتلانہ حملے اور تشدد کے بائیس واقعات پیش آئے ہیں -

افغانستان میں صحافیوں کی انجمن کے سربراہ رحیم اللہ سمندر نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان کے متعدد صوبے ایسے ہیں جہاں صحافی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے سیکورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر شہر سے باہر نہیں نکل سکتے -

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی سیکورٹی کا سب سے زیادہ مسئلہ ننگرہار، بغلان، قندوز، اروزگان اور ہلمند صوبوں میں ہے - جبکہ بدخشاں، لوگر، بادغیس ، لغمان، غزنی اور کاپیسا صوبوں میں مقامی حکام، صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اطلاعات و معلومات فراہم نہیں کرتے -

انہوں نے دارالحکومت کابل میں بھی صحافیوں پر ہونے والے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ صحافیوں پر زیادہ ترتشدد سرکاری اداروں کے اہلکاروں کے ذریعے ہوتاہے -

 

ٹیگس