Jul ۰۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی صیہونیت مخالف کاروائی

ایک فلسطینی جوان نے صیہونیت مخالف کاروائی کرتے ہوئے چار اسرائیلی فوجیوں کو زخمی کردیا-

قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی جوان نے غرب اردن میں الخلیل کے نزدیک صیہونی آبادی والے علاقے کربات اربع میں صیہونیت مخالف کاروائی انجام دیتے ہوئے بدھ کی رات کو صیہونی فوج کی ایک گاڑی کو الٹ دیا جس کے نتیجے میں چار صیہونی فوجی زخمی ہوگئے-اس کاروائی میں یہ فلسطینی جوان بھی زخمی ہوگیا -

بدھ کے روز بھی فلسطینی مجاہدین نے صیہونی حکومت کی بربریت کے جواب میں صیہونیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی تاہم اس میں کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا- گذشتہ ہفتے بھی دو صیہونی، فلسطینی مجاہدین کے حملے میں مارے گئے تھے- صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں میں حال ہی میں شدت آنے کے بعد تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز ہوا ہے- تحریک انتفاضہ کے آغاز سے اب تک دو سو پچیس سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں- فلسطینیوں نے بھی صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک چالیس سے زائد صیہونیوں کو ہلاک کیا ہے-

ٹیگس