Jul ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے خلاف روسی فضائیہ اور شامی فوج کی کارروائی

روسی لڑاکا طیاروں نے شام کے شمالی شہر حلب کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے

روسی لڑاکاطیاروں نے حلب کے مضافات میں کاستیلو شاہراہ پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے جس میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور ان کے بھاری جنگی ساز و سامان بھی پوری طرح تباہ ہو گئے ہیں-

کاستیلو شاہراہ وہ واحد راستہ ہے جو دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں کو حلب شہر سے متصل کرتا تھا- دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے نتیجے میں اس شاہراہ پر شامی فوج کا کنٹرول ہو جانے کے بعد دہشت گرد عناصر اب حلب میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں-

اس درمیان شامی فوج نے حلب کے علاقے بنی زید میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں - شامی فوج نے حلب کے شمالی مضافاتی علاقے الملاح کے زرعی علاقوں پر پوری طرح سے کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد دہشت گردوں کو حلب کے مشرقی محلے میں محصور کر دیا ہے -

ادھر شامی کردوں کی ملیشیا بھی منبج شہر کی جانب جو داعش کے قبضے میں ہے اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور وہ اب شہر سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے - منبج شہر داعش کا ایک اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے -

 

ٹیگس