Jul ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • حلب میں دہشت گردوں کا محاصرہ

شام کے شہر حلب میں فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گردوں کا محاصرہ مکمل کرلیا ہے۔

دمشق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس کی امام محمد باقر بریگیڈ کے کمانڈر الحاج زیاد نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ حلب میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے آپریشن نے مغربی اور عرب جاسوسی تنظیموں اور سامراج کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امام محمد باقر بریگیڈ، فوج اور دیگرعوامی فوجی دستوں کے ساتھ مل کر حلب کے علاقے بنی زید پر حملے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔

یاد رہے کہ بنی زید حلب میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں سے روزآنہ دسیوں میزائل اور مارٹر گولے رہائشی علاقوں پر برسائے جاتے ہیں ۔

اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حلب کے مشرقی محلوں کا بھی محاصرہ کر لیا ہے۔

دوسری طرف شامی فوج کے کماںڈر انچیف نے اعلان کیا ہے کہ شہر حلب کے مختلف رہا‏ئشی علاقوں پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ مارٹر حملے میں چھے عام شہری جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔

ٹیگس