Jul ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
  • جمعیت الوفاق بحرین کو تحلیل کئے جانے پر اقوام متحدہ کا ردعمل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جمعیت الوفاق بحرین کو منحل کئے جانے کو شہری آزادی کے منافی قرار دیا ہے

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون کے بیان میں آیا ہے کہ جمعیت الوفاق کی تحلیل، آزادی بیان اور پرامن اجتماعات کرنے کے حقوق پر بحرینی حکومت کی پابندی کی مصداق ہے- اس بیان میں آیا ہے کہ بحرین میں جمعیت الوفاق کی فعالیت پر پابندی اور انسانی حقوق کی سرگرم شخصیتوں اور اس ملک کے سرکردہ شیعہ رہنما شیخ عیسی قاسم کی سرکوبی سے کشیدگیوں میں اضافے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے-

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس سلسلے میں بحرین میں جامع مذاکرات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اسے بحرین اور علاقے میں امن و استحکام کے لئے مفید قرار دیا- بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے اس ملک میں شیعہ مظاہرین کی سرکوبی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو منسوخ کر دیا ہے-

بحرین کی عدلیہ نے جمعیت الوفاق کی تحلیل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس کے تمام اثاثے ضبط کر لینے کا حکم دیا ہے-

ٹیگس