Jul ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • نجران میں یمنی فوجیوں کی کارروائیوں میں سعودی فوج کے بکتر بند یونٹ کا کمانڈر اور کئی فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔
    نجران میں یمنی فوجیوں کی کارروائیوں میں سعودی فوج کے بکتر بند یونٹ کا کمانڈر اور کئی فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نجران کے علاقے میں سعودی عرب کا ایک ٹینک تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں سعودی فوج کے چوراسی ڈویژن کے بکتر بند یونٹ کا کمانڈر اور کئی دیگر فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔

ارنا نے المسیرہ نیوز چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمنی فوجیوں کے نجران میں رجلاء کی پہاڑیوں پر ایک ٹینک پر حملے میں سعودی فوج کے بکتر بند یونٹ کا کمانڈر اور کئی فوجی افسر ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں اور سعودی ایجنٹوں نے گزشتہ روز یمن کے کئی صوبوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ یمن کے ایک فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ، مآرب اور الجوف صوبوں اور نہم علاقے کی فضائی حدود میں پروازیں کی ہیں۔ جبکہ سعودی عرب کی فوج نے حرض گذرگاہ پر راکٹوں اور توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے ایجنٹوں نے مختلف ہتھیاروں سے صوبہ تعز کے گاؤں الصراری پر حملہ کیا ہے۔ سعودی ایجنٹوں نے اسی طرح نہم علاقے پر بھی توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔

ادھر یمن کے جنوبی شہر عدن کے علاقے المنصورہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا۔

ٹیگس