Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما کے ساتھ محمد جواد ظریف کی ملاقات
    گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما کے ساتھ محمد جواد ظریف کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے گھانا کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے۔

اسنا کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے منگل کے روز گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما سے ملاقات میں انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا سلام پہنچایا اور کہا کہ ایران اورگھانا کے اچھے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دو طرفہ تعاون اچھی سطح پر ہے اور ایران اور گھانا بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ اچھا اور قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

گھانا کے صدر جان درامانی ماہاما نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے ساتھ ان کی کامیاب ملاقات ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف شعبوں خاص طور پر طب کے شعبے میں گھانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی اور ہلال احمر سوسائٹی کا کلینک قائم کرنا تعمیری اقدام ہے۔

گھانا کے صدر نے شام کے بحران کے بارے میں کہا کہ بحران شام کی کوئی فوجی راہ حل نہیں ہے اورگھانا اس سلسلے میں سیاسی اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف چارافریقی ملکوں کے دورے کے دوسرے مرحلے میں گھانا پہنچے تھے۔ جہاں سے وہ اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں گنی کوناکری گئے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں اتوار کے روز نائیجیریا پہنچے تھے۔ جبکہ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وہ مالی جائیں گے۔

ٹیگس