Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • بان کی مون عام شہریوں کے قتل عام کا نوٹس لیں: شام

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کے نام الگ الگ خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ امریکی سربراہی میں قائم عالمی اتحاد کے فوجیوں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں شام میں عوام کے قتل عام کا نوٹس لیا جائے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کے نام علیحدہ علیحدہ خط بھیج کر الغندورہ کے ایک علاقے پر اتحادی فوج کے فضائی حملے میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام اور داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں منبج گاؤں میں چوبیس بے گناہوں کے سر قلم کر دیئے جانے کے ہولناک جرائم کی وضاحت کرتے ہوئے ان دونوں اداروں سے اس طرح کے جرائم کی روک تھام کا مطالبہ کیا-

شام کی وزارت خارجہ کے مطابق شمالی حلب کے  الغندورہ علاقے پراتحادی فوج کی بمباری میں سات بچوں سمیت پینتالیس عام افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے ہیں کہ جن میں بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے -

شامی وزارت خارجہ کے مطابق اتحادی فوجیوں کی بمباری کا سلسلہ ایسے عالم میں جاری ہے کہ اس سے قبل خان طومار اوردوما نامی دیہاتوں پرامریکی سربراہی میں قائم اتحادی فوج کی بمباری میں تین سوعام افراد جاں بحق اور سو زخمی ہوگئے تھے-

شامی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اتحادی فوج کے ہاتھوں یہ قتل عام عین اس وقت کیا گیا ہے جب داعش نے منبج کے البویردیہات میں چوبیس بےگناہوں کے سرقلم کئے-

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی اتحاد کے جرائم روکنے اورعالمی امن وامان کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائے اور شام میں سرگرم دہشت گردوں کے حامی اداروں اور ممالک کی تنبیہ کے لئے اقدامات کرے-

ٹیگس