Dec ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
  • آیت اللہ  شیخ زکزکی کی رہائی کے حق میں نائیجریا کے عوام کا مظاہرہ

نائیجریا کے مسلمانوں نے ایک بڑا مظاہرہ کرکے تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے-

نائیجریا کے مقامی ذرائع کے حوالے سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ نائیجیریا کے مسلمانوں نے دارالحکومت ابوجا میں ایک پرامن مظاہرہ کرکے آیت اللہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے - نائیجیریا کے سیکورٹی اداروں نے شیخ زکزکی کی رہائی کے سلسلے میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے شیخ زکزکی اوران کی اہلیہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے -

نائیجیریا کی اعلی عدالت پہلے ہی شیخ زکزکی کی گرفتاری کوقانون کے منافی قراردیتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے چکی ہے - نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سینیئر رہنما، پارٹی کے قائد  آیت اللہ شیخ زکزکی کی جلد سے جلد رہائی کے لئے عدالتی حکام سے مسلسل صلاح  مشورے کررہے ہیں - عدالتی حکم کے تحت آیت اللہ شیخ زکزکی کو تیس دن کے اندر رہا کردیا جانا تھا لیکن بظاہر سیکورٹی ادارے عدالتی حکم پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں -

ٹیگس