Jan ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو سائبر حملوں پر تشویش

سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے نے اس ملک کی وزارتخانوں اور سرکاری اداروں پر سائبر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے

 پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے کے سربراہ نے اس ملک کی تمام کمپنیوں اوراداروں کو شیمون ٹو نامی وائرس کے حملوں کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے حکام کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا حکم دیا ہے-

سعودی حکومت کی جانب سے یہ انتباہات اس وقت سامنے آئے جب اس ملک کی وزارت محنت کے ترجمان خالدابوخلیل نے اس وزارت خانے اور انسانی وسائل کے ترقیاتی فنڈ پرسائبر حملے کی خبردی -

الاخباریہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ الجلیل کے علاقے کی بعض پیٹروکیمیکل کمپنیوں کو اپنے نیٹ ورک میں رخنہ اندازی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور انھوں نے وائرس حملے سے بچنے کے لئے اپنا نیٹ ورک بند کردیا -  سعودی عرب کی آرامکو کمپنی کی ذیلی کمپنی صدرا کیمیکل کمپنی اور امریکہ کی ڈاؤ کیمیکل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اسے اپنے نیٹ ورک میں کچھ خلل اندازی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے - اس وائرس نے سن دوہزار بارہ میں آرامکو کمپنی کے دسیوں ہزار کمپیوٹروں کو ناکارہ بنا دیا تھا -

 

ٹیگس