Feb ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۲ Asia/Tehran
  • اردن کی سرحد پر شامی پناہ گزینوں کی بحرانی صورت حال

شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے والے علاقوں کے تقریبا اسّی ہزار شہریوں کو، جو بیرون ملک پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں، اردن کی سرحد پر بحرانی صورت حال کا سامنا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ داعش دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں سے بچ نکلنے والے شام کے اسّی ہزار شہریوں کو اردن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس کی بنا پران پناہ گزینوں کو سخت بحرانی صورت حال کا سامنا ہے۔
ان امدادی تنظیموں کے مطابق شامی پناہ گزینوں کو کافی مسائل کا سامنا ہے جبکہ اردن کی حکومت ان کو ملک میں داخل نہیں ہونے دے رہی ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ اردن کے فوجیوں نے سرحدی علاقے رکبان کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے۔

 

ٹیگس