Feb ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی پیشقدمی کئی علاقے آزاد

شام کی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے صوبہ حمص کے کئی اسٹریٹیجیک ٹیلوں کو آزاد کرا لیا ہے

رپورٹوں کے مطابق شام کی فوج نے صوبہ حمص کے مشرقی مضافاتی علاقوں میں اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے شہر تدمر کے شمال مغرب میں جحارگیس اسٹیشن  کے اظراف کی پہاڑیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے-

حمص میں شامی فوج کی کارروائی میں داعش دہشت گردوں کے کئی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی ہیں اور کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں - درایں اثنا مغربی تدمر کے بیارات علاقے میں بھی شامی فوج نے مزید علاقوں کو آزآد کرا لیا ہے- ادھر شامی فوج نے جنوبی شام کے درعا البلد میں المنشیہ علاقے میں فوجی چھاؤنیوں اور شہریوں کے گھروں پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا-

اس ناکام حملے کے بعد دہشت گردوں نے مارٹر بموں سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے - شامی فوج کی جوابی کارروائی میں کئی حملہ آور دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے - دہشت گردوں نے سوشل میڈیا پر دعوی کیا تھا کہ وہ المنشیہ محلے میں داخل ہوگئے ہیں اور اس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے - ادھر فوج کے حملے میں دیرالزور کے فوجی ایئرپورٹ کے مغربی حصے میں ایک دہشت گرد گروہ کے ٹھکانے پرشدید حملہ کیا گیا جس میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-

ٹیگس