Feb ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ، علاقے میں کشیدگی

مسجد الاقصی پر انتہا پسند صیہونیوں کے حملے کے بعد اطراف کے علاقوں میں سخت کشیدگی پھیل گئی ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق درجنوں انتہاپسند صیہونیوں نے پیر کی صبح صیہونی پارلیمنٹ کے سابق رکن موشے فیگلن کی سرکردگی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔صیہونی انتہا پسندوں کا یہ ٹولہ ، باب المغاربہ کے راستے مسجد الاقصی میں داخل ہوا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔اس موقع پر مسجد الاقصی میں موجود نمازیوں نے سخت احتجاج کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگا کر، انتہا پسندصیہونیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔صیہونی فوج انتہاپسند صیہونیوں کے اس ٹولے کی حفاظت کر رہی تھی۔دوسری جانب ، صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں اور طلبا کو باب الاسباط کے ذریعے مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ایک اور اطلاع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس کے عیسویہ ٹاؤن پر حملہ کیا  اور متعدد سڑکوں اور گلیوں کی ناکہ بندی کر دی ہے۔ اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے فلسطینیوں  پر دباؤ بڑھانے کے لیے اکثر ان کے گھروں پر حملے اور نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے جاتے ہیں۔

 

ٹیگس