Feb ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۳ Asia/Tehran
  • پرامن مظاہرین پر بحرینی سیکورٹی اہلکاروں کا تشدد

بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے ایک بار پھر آمریت مخالف مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق دارالحکومت مغربی منامہ کے علاقے نویدرات کے لوگ عبداللہ العجوز نامی ایک نوجوان کے مارے جانے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیاں چلائیں، پیلٹ گن کا استعمال کیا اور زہریلی آنسو گیس کے گولے بھی داغے جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے اکیس سالہ نوجوان عبداللہ العجوز  کو پیر کے روز حراست میں لینے کے بعد سر اور سینے میں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔بحرین کے عوام نے اسے مذکورہ نوجوان کی شہادت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا ہے۔بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے گزشتہ ہفتے نویدرات کے علاقے پر حملہ کر کے بیس افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔ بحرین کے عوام ملک پر مسلط خاندانی آمریت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔بحرین کی شاہی حکومت عوام کے جائز اور جمہوری مطالبات پورے کر نے کے بجائے، سعودی عرب کے فوجیوں کے ساتھ مل کر پرامن عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 

ٹیگس