Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • افغانستان : ملٹری اسپتال پردہشت گردانہ حملہ 2 ہلاک 15 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اس ملک کے سب سے بڑے سردار داؤد خان ملٹری اسپتال پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلے اسپتال کے گیٹ پر زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز کا روپ دھارے دہشت گرد اسپتال میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

اسپتال پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے اسپتال اور ارد گرد کے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد 3 سے 5 کے قریب ہے اور ان کے پاس بھاری ہتھیار بھی موجود ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔

دوسری جانب اسپتال عملے کے ارکان نے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ دہشت گرد اب بھی اسپتال میں موجود ہیں اور مسلسل فائرنگ کررہے ہیں، ہماری حفاظت کے لیے دعا کی جائے۔

 

ٹیگس