Mar ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب یمن میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے یمن پر سعودی جارحیت کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔

ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر، احمد بن شمسی نے کہا ہے کہ سعودی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکتیں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں تیس لاکھ یمنی شہری بے گھر ہوئے ہیں جبکہ تقریبا اسّی فی صد یمنی شہریوں کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے۔احمد بن شمسی نے عالمی ادارہ خوراک کے جاری کردہ اعد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں غذا کی کمی کے شکار بچوں کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور ہر پانچ میں سے ایک بچہ غذا کی شدید قلت کا شکار ہے۔ یمنی ذرائع کے مطابق، چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت میں گیارہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور بیس ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس