کابل میں حکومت مخالف مظاہرہ
افغان عوام نے امن کے قیام میں حکومت کی ناتوانی کے خلاف کابل میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کےعوام نے دارالحکومت کابل میں امن کی فراہمی میں ناکامی کے خلاف احتجاج کے طور پر حکومت مخالف مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے افغانستان میں پائی جانے والی بدامنی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے افغانستان کے وزرائے داخلہ و دفاع اور انٹیلی جینس ادارے کے سربراہ کو برطرف کئے جانے کا مطالبہ کیا۔افغانستان، امریکی مداخلت کی بنا پر برسوں سے بدامنی کا شکار ہے جہاں حکومت کو طالبان کے خلاف جنگ کی صورت حال کا بھی سامنا ہے۔افغانستان میں پائی جانے والی یہ بدامنی، اس ملک میں بعض مسلح گروہوں منجملہ دہشت گرد گروہ داعش کی سرگرمیوں کے آغاز کا باعث بنی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان میں تشدد و بدامنی کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں عام شہری جاں بحق و زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ہونے والے ایک دھماکے میں تین بچّے جاں بحق ہو گئے۔ ننگرہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطا اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ، مملہ کے علاقے میں ہوا جس میں تین بچّے جاں بحق ہو گئے۔ حال ہی میں دہ بالا کے علاقے میں بھی ایک گولہ پھٹنے کے نتیجے میں گیارہ بچّے زخمی ہو گئے تھے۔