یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں کے نئے مرحلے کا آغاز ہو گا جس سے جنگ کا پورا نقشہ تبدیل ہو جائے گا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان شرف لقمان نے ریاض میں ملک سلمان ایئربیس پر یمنی فوج کے برکان میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب برکان دو میزائل سے اس فضائی چھاؤنی کو نشانہ  بنایا گیا ہے- یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ ملک سلمان فضائی چھاؤنی پر میزائل حملہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسما‏‏عیل ولد الشیخ کے لئے پیغام تھا کہ یمن والوں کے لئے  اپنے ہتھیار اب دشمن کو دکھانے کا وقت آگیا ہے- یمنی فوج کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ برکان دو میزائل سعودی عرب کے اندر ہر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سعودی حکام اس پیغام کو درک کر کے یمن پر اپنے وحشیانہ حملے بند کر دیں گے-  

 

Mar ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۰ UTC
کمنٹس