Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran
  • چابھار بندر گاہ افغاستان کی اقتصادی ترقی کے لئے اہمیت کی حامل

افغاستان کے وزیر خارجہ نے ایران کے جنوب مشرق میں موجود چابھار بندرگاہ کو افغاستان کے اقتصادی ترقی کے لئے اہم قرار دیا ہے۔

افغاستان کے وزیر خارجہ صلاح الدين ربانی نے امريكہ كے دورے سے قبل كابل ميں صحافيوں سے بات چيت كرتے ہوئے کہا کہ چابھار بندرگاہ افغاستان کی اقتصادی ترقی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ايران ميں زير تعمير چابھار بندرگاہ كو افغانستان سميت اسلامي جمہوريہ ايران اور ہندوستان كے لئے نہايت اہميت كا حامل قرار ديا اور كہا كہ اس سے خطے ميں خوشحالی آئے گی اور امن كو فروغ ملے گا۔ ايران كے ساتھ سلامتی اور سيكورٹی معاہدوں كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ خطے اور مشتركہ سرحدوں ميں سرگرم دہشت گردوں سے نمٹنے كے لئے يہ معاہدہ موثر ثابت ہوگا۔

انہوں نے طالبان دہشت گردوں كے خلاف جنگ پر زور ديتے ہوئے كہا كہ ہم ان طالبان كے ساتھ بات چيت كرنے كے لئے تيار ہيں جو ہتھيار ڈال دیں۔

ٹیگس