Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۵ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں پر ایک افغان فوجی کی فائرنگ

افغانستان کے ایک مشتعل فوجی نے ملک کے جنوبی علاقے میں تعینات امریکی فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند سے موصولہ خبروں کے مطابق ایک افغان فوجی نے، جو امریکا کی کمان میں موجود غیر ملکی فوج کے جرائم سے تنگ آچکا تھا، صوبہ ہلمند میں ایک چھاؤنی میں امریکی فوجیوں پر فائرنگ کر دی - اس فائرنگ میں تین امریکی فوجی زخمی ہو گئے جبکہ اس کو بھی گولی مار دی گئی-

پچھلے برسوں کے دوران بھی افغان فوجیوں کی فائرنگ میں کئی امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں- گذشتہ برس اکتوبر میں ایک افغان شہری نے، جو فوجی لباس پہنے ہوئے تھا، کابل میں امریکی فوجی اڈے میں داخل ہو کر دو امریکی فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور خود بھی ہلاک ہو گیا تھا-

افغانستان کے عوام اور ارکان پارلیمان نے بارہا اپنے ملک سے سبھی غیر ملکی فوجوں کے انخلا پر زور دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر غیر ملکی افواج افغانستان سے نہیں نکلتی ہیں تو اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے-  

 

ٹیگس