Mar ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے جوبر کے اطراف میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا

شامی فوج نے دمشق کے مشرق مین جوبر کے اطراف میں فوجی و غیر فوجی علاقوں پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جوبر کے شمال میں واقع المعامل کے علاقے میں دہشت گرد گروہوں منجملہ جبہت النصرہ گروہ کا محاصرہ مزید تنگ کرتے ہوئے دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔شامی فوج نے اسی طرح جوبر کے اطراف میں فوجی و رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام اور بموں سے لیس ان کی دو گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔شامی فوج نے سرنگوں کے راستے جوبر میں داخل ہونے والے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک بھی کر دیا۔دوسری جانب غیر مصدقہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شام کے خلاف دوسری بار حملہ کیا ہے۔