Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • عراق: بغداد بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

جنوبی بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے جبکہ اکتّیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایک کار، حی العامل کے علاقے میں تجارتی عمارت کے سامنے کھڑی ہوئی تھی جس میں پیر کی شام اس وقت دھماکہ ہوا جب لوگ خریداری کے لئے وہاں کافی تعداد میں موجود تھے۔

بغداد کے شمال میں تاجی کے علاقے میں بھی ایک دہشت گردانہ حملے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

بغداد کے حی الفرات محلے میں بھی  ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا جبکہ رضوانیہ کے علاقے میں تین افراد زخمی ہوئے۔

عراق کے سیاسی و سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ کے میدان میں مسلسل شکست و ناتوانی کے بعد دہشت گرد گروہ اب عراقی فوج اور عوام کا جذبہ پسپا کرنے کے لئے شہروں اور رہائشی علاقوں میں دہشت گردانہ حملے اور بم دھماکے کر رہے ہیں۔

ٹیگس