Mar ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۳ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں صیہونی حکومت کی فوجی مشقیں

صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں اپنی ریزرو فورس کی فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

العالم ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد مقبوضہ فلسطین کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں فوجیوں کو آمادہ رکھنا ہے- صیہونی حکومت کی یہ فوجی مشقیں شام پر اسرائیل کے ہوائی حملے پر شامی حکام کے سخت ردعمل اور شامی فضائیہ کی جانب سے اسرائیل کا ایک طیارہ مار گرائے جانے کے بعد صیہونی حکومت کے زیرقبضہ شمالی علاقے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران شروع ہوئی ہیں- شام میں اسرائیلی طیاروں کی جارحیت کے بعد شام کے صدر بشار اسد نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے دوبارہ دمشق اور المزہ ہوائی اڈے پر بمباری کی تو شام تل ابیب اور بن گورین ہوائی اڈے پر میزائل سے حملہ کرے گا-  شام کے بحران کے آغاز سے صیہونی حکومت نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں کئی بار شام پر حملے کئے ہیں-